عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ جموں یونیورسٹی کے ایک ملازم کی نعش جمعرات کی صبح یونیورسٹی کیمپس کے اندر درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں ملی، جس سے عملے اور طلبہ میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
متوفی کی شناخت د بلونت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو ہیرانگر کے رہائشی تھے اور جموں یونیورسٹی کے ایم بی اے ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھے۔ واقعے کے وقت وہ یونیورسٹی کے اسٹاف کوارٹرز میں مقیم تھے۔
حکام کے مطابق نعش کیمپس میں شعبۂ ریاضی کے قریب ایک درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، پولیس پوسٹ نہرو مارکیٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوراً موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔
پولیس نے فوری کارروائی کے تحت نعش کو درخت سے اتارا اور مزید قانونی کارروائیاں شروع کر دیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ موت کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جموں یونیورسٹی کے ایک ملازم کی نعش یونیورسٹی کیمپس سےبرآمد