عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/حکام کے مطابق جموںسری نگر قومی شاہراہ جمعہ کے روز دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلی رہی، جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق جموں اور سری نگر دونوں سروں سے گاڑیوں کو گزرنے دیا جا رہا ہے۔ سڑک کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آ رہی۔
مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، غیر ضروری رکاؤ سے گریز کریں اور محفوظ و بلا تعطل آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔حکام نے مزید کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جائے گی اور موسم یا سڑک کی حالت کے پیش نظر کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت اطلاع دی جائے گی۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک نقل حمل جاری