عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں پولیس نے ہفتہ کے روز نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت شہر کے علاقے سے ایک منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے تقریباً 12 گرام منشیات برآمد ہوئی ہے اور ایک دو پہیہ گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنی شناخت سنی کے طور پر بتائی، جو مولی کمپلیکس، مولی مجرا، چنڈی گڑھ کا رہائشی ہے۔ وہ جموں کے ملک مارکیٹ میں قیام پذیر تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جموں پولیس نے ہیروئن کے ساتھ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا