عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں ہفتہ کے روز سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی مشتبہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق 14ویں بٹالین سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل گیان چند ہفتہ کی صبح ضلع پولیس لائنز (ڈی پی ایل) شوپیان میں واقع کیمپ کے اندر اچانک بے ہوش ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔اہلکار کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے دفعہ 194 بی این ایس ایس کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
شوپیان میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت