عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں میں دو الگ الگ واقعات میں ایک بی ایس ایف اہلکار اور سی آر پی ایف اہلکار کا انتقال ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع سانبہ میں بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک جوان مشکوک حالات میں مردہ پایا گیا۔مہکوک کی کانسٹیبل سکھدیپ سنگھ ساکنہ پنجاب فیروزپور کے بطور ہوئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کی شام کانسٹیبل کی نعشن ریہیاں گاؤں میں ایک نہر کے قریب پر اسرارحالت میں برآمد ہوئی ۔ مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال سانبہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ابتدائی پولیس تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر سفر کر رہے تھے اور ممکنہ طور پر حادثاتی طور پر نہر میں گر گئے ہوں گے۔ پولیس نے موت کی صحیح وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر ایک الگ واقعے میں، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کانسٹیبل پیر کی رات دیر گئے نگروٹہ علاقے میں واقع ایک کیمپ کے اندر بیہوش ہوکر گرنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔حکام کے مطابق، اس کی نعش پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
جموں میں دو الگ الگ واقعات میں بی ایس ایف اور سی آر پی ایف اہلکار ازجان