عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/نجی ہوائی کمپنی انڈیگو کو گزشتہ برس دسمبر میں آپریشنل رکاوٹوں کے سبب 555 کروڑ روپے کے ریونیو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایئرلائن نے جمعرات کے روز جاری مالیاتی نتائج میں شیئر بازار کو یہ جانکاری دی۔
کمپنی نے بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کمپنی کو غیر متوقع آپریشنل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں 03 سے 05 دسمبر کے درمیان بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ان رکاوٹوں کے سبب اس مدت کے دوران مسافروں سے حاصل ہونے والے ریونیو میں بھاری کمی درج کی گئی۔ انڈیگو نے بتایا کہ کمپنی متاثرہ مسافروں کو قواعد کے مطابق معاوضہ فراہم کر رہی ہے اور شدید طور پر متاثرہ مسافروں کو 10-10 ہزار روپے کے واؤچر بھی دیے جا رہے ہیں۔
انڈیگو کو دسمبر میں آپریشنل رکاوٹوں کے سبب 555 کروڑ ریونیو کا نقصان