عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے منگل کے روز ہولی کے پر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لوگوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رنگوں کا یہ تہوار سب کے لئے امن، خوشحالی، ہم آہنگی اور مسرت کا باعث بنے۔
کشمیر زون پولیس کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیاآئی جی کشمیر نے ہولی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار سب کے لیے امن، خوشحالی، ہم آہنگی اور خوشی کا باعث بنے۔ہولی جس کورنگوں کے تہوارسے بھی یاد کیا جاتا ہے، ہند مت ایک مشہور اور قدیم تہوار ہے۔ یہ تہوار محبت، بھائی چارے اور خوشی کا پیغام دیتا ہے۔
آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو ہولی کی مبارکباد