عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز اُمید ظاہر کی کہ تلبُل نیویگیشن پراجیکٹ اور دریائے چناب کے پانی کو پینے کے لیے جموں منتقل کرنے سے متعلق منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ سند ھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد ریاستی حکومت مرکز کے ساتھ مل کر ان منصوبوں کو عملی شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاانڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کیے جانے کے بعد ہم مرکز کے ساتھ دو اہم امور پر کام کر رہے ہیں۔ ایک، سوپور کے نزدیک تلبُل نیویگیشن پراجیکٹ، اور دوسرا، اکھنور کے قریب دریائے چناب سے پانی اُٹھا کر جموں کو پینے کے پانی کی فراہمی۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پانی کی فراہمی کا یہ منصوبہ پہلے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کو بھیجا گیا تھا، تاہم معاہدے کی وجہ سے اس پر عمل درآمد رک گیا تھا۔
تُلبل نیویگیشن اور چناب واٹر پروجیکٹس پر جلد کام شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ