فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی قصبہ پٹن کے حیدر بیگ علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ دلخراش حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اور ایکو گاڑی زیر نمبر JK04H-7988کے درمیان شدید ٹکر ہوئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رئیس احمد نجار ولد غلام نبی نجار ساکن ہیگام کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق حادثے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں فوری طور پر ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
حادثے میں ایک اور شخص جاوید احمد نجار، جو متوفی کا بھائی ہے، بھی زخمی ہوا ہے۔ اسے علاج کے لیے ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر ہائیگام علاقے میں یہ خبر پھلتے ہی صف ماتم بچھ گی۔