عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے ایم ایل اے مہراج ملک کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت دائر کیس کی اگلی سماعت کے لیے 12 فروری 2026 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
یہ معاملہ 5 فروری 2026 کو ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے پیش ہوا، جہاں عدالت نے حکومت کو اپنے دلائل جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ اسی سلسلے میں کیس کو مزید سماعت کے لیے 12 فروری کو درج کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت اگلی تاریخِ سماعت پر عدالت کے سامنے مزید تحریری و زبانی دلائل پیش کرے گی۔معاملے کی آئندہ کارروائی ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق جاری رہے گی۔
مہراج ملک پی ایس اے کیس کی سماعت، اگلی سماعت 12 فروری کومقرر