عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/ضلع کشتواڑ کے چھاتروعلاقے میں بدھ کے روز جاری تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بیچار علاقے میں اُس وقت تصادم شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے پیشِ نظر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
علاقے میں محاصرہ مزید سخت کرنے کے لیے اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے، اور آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔اس سے قبل، حکام کے مطابق ضلع اودھم پور میں ایک الگ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹوں کو بے اثر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کشتواڑ کے چھاترومیں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ، تصادم شروع