عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سری نگر کے ڈلگیٹ علاقے میں ہفتے کی صبح آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک گیسٹ ہائوس کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈلگیٹ علاقے میں ہفتے کی صبح قریب پونے نو بجے ایک گیسٹ ہائوس سے آگ نمودار ہوئی۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک گیسٹ ہائوس کو نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
سری نگر میں آتشزدگی کے واقعے میں گیسٹ ہائوس کو نقصان