عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/مشہور و معروف کشمیری مصنف و ادیب عبدالاحد فرہاد کے انتقال پُر ملال پر مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام نے زبر دست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں اُن کی خدمات کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کی ۔ مفتی اعظم نے کہا کہ مرحوم بہت دیر تک ادبی خدمات انجام دیتے رہے۔ اُن کی آواز ، الفاظ اور کشمیری زبان اور ثقافت سے وابستگی نے عوامی گفتگو کو تقویت بخشی اور ایک لازوال میراث چھوڑی۔
انہیں ان کی دیانت ، ذہانت ادب و نشریات کیلئے زندگی بھر کی خدمات کیلئے یاد رکھا جائیگا۔ مفتی موصوف کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان اور لواحقین سے میری دلی تعزیت ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
عبدالاحد فرہاد کے انتقال پر مفتی اعظم جموں و کشمیر کا اظہاررنج وغم