عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام /بڈگام میں ایک کمسن بچی کے پُراسرار اور المناک انتقال کی خبر نے دلوں کو غمزدہ اور معاشرے کو بے چین کر دیا ہے۔ دَرسگاہ کے لیے گھر سے نکلنے والی معصوم بچی کا اس طرح دنیا سے رخصت ہو جانا نہایت تکلیف دہ اور باعثِ تشویش ہے۔
یہ سانحہ ہمارے سماجی ڈھانچے، اخلاقی ذمہ داریوں اور بچوں کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ سوالات کھڑا کرتا ہے۔ جب ایک بچی اپنے تعلیمی سفر میں بھی خود کو محفوظ محسوس نہ کرے تو یہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ احتساب ہے۔مفتیِ اعظم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات یقینی بنائی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے تاکہ عوام میں تحفظ اور انصاف کا احساس برقرار رہے۔اللہ ربّ العزت مرحومہ کو اپنی رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و حوصلہ نصیب کرے۔
بڈگام واقعہ افسوسناک،ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے: مفتی اعظم