عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کے روز سرحدی مکینوں کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرنے سے متعلق کسی بھی منصوبے کی تردید کر دی ہے۔یہ وضاحت ایم ایل اے ڈاکٹر راجیو کمار بھگت کے سوال کے جواب میں سامنے آئی، جنہوں نے استفسار کیا تھا کہ آیا حکومت سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر زمین الاٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یا نہیں۔
وزیر انچارج ریونیو نے ایوان کو بتایا کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
سرحدی رہائشیوں کو 5 مرلہ زمین دینے کاکوئی منصوبہ نہیں: حکومت