عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر شانت منو کو ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکم نامے کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے شانت منو کی بطور ریاستی الیکشن کمشنر تقرری عمل میں لائی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شانت منو پانچ برس کی مدت کے لیے یا 70 برس کی عمر مکمل کرنے تک، جو بھی پہلے ہو، اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔ مزید برآں حکم نامے کے مطابق تقرری کا اطلاق اُس تاریخ سے ہوگا جب وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
حکومت نے شانت منو کو ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کر دیا