عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (جے کے بوس) نے بدھ کے روز دسویں جماعت کے ریگولر سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 85.03 فیصد رہا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 94,845 طلبہ نے شرکت کی، جن میں 47,736 طلبہ اور 47,109 طالبات شامل تھیں۔ ان میں سے 80,650 طلبہ کامیاب قرار پائے، جن میں 40,242 طلبہ اور 40,408 طالبات شامل ہیں۔
نتائج کے مطابق طالبات نے ایک بار پھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں طالبات کی کامیابی کا تناسب 85.78 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ طلباکی کامیابی کا تناسب 84.30 فیصد رہا۔اعداد و شمار کے مطابق 16,550 طلبانے گریڈ A1، 14,398 نے A2، 16,014 نے B1، 17,519 نے B2، 13,623 نے C1 اور 2,525 طلبہ نے C2 گریڈ حاصل کیا۔ جبکہ صرف دو طلبہ کو گریڈ D دیا گیا ہے۔تعلیمی ماہرین نے طالبات کی بہتر کارکردگی کو ان کی محنت، نظم و ضبط اور تعلیم کے تئیں سنجیدہ رویے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
دسویں جماعت کے نتائج: طالبات نے ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا