راجا ارشاد
گاندربل/گاندربل کے علاقے ہاری پورہ سے تعلق رکھنے والی معروف اور معزز شخصیت غلام احمد میر ولد عبدل احد مختصر علالت کے بعد جمعرات کی شام انتقال کر گئے۔ (اِنّا للہ و اِنّا الیہ راجعون) مرحوم ڈی ایس پی میر آفاق احمد کے والد اور معروف روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو کے والد نسبتی تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق غلام احمد میر گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور جمعرات کی شام اپنی رہائش گاہ واقع ہاری پورہ میں انہوں نے آخری سانس لی۔ مرحوم نے محکمہ ایکسائز میں انسپکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دیں اور تقریباً بارہ برس قبل سبکدوش ہو کر گھریلو معاملات میں مصروف تھے۔
مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ، دو فرزند ڈی ایس پی میر آفاق احمد اور ایڈوکیٹ میر سہیل احمد اور ایک دختر شامل ہیں۔
مرحوم کے انتقال پر سیاسی، سماجی، صحافتی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ جمعرات 10 بج کر 30 منٹ پر ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی مقبرے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی میر آفاق احمد کے والد، کشمیر عظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو کے والد نسبتی انتقال کر گئے