عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے بدھ کے روز واضح کیا کہ داچھی گام نیشنل پارک میں سیاحوں کیلئے داخلہ مکمل طور پر کھلا ہے اور آج عوام کی رسائی پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ایک سرکاری بیان میں حکومتی ترجمان نے کہا کہ یہ وضاحت3 جون 2026 کو داچھی گام نیشنل پارک میں داخلے پر مبینہ پابندیوں کے حوالے سے گردش کرنے والے بعض دعووں اورقیاس آرائیوں کے جواب میں جاری کی جا رہی ہے۔ حکومتی ترجمان نے کہاکہ واضح کیا جاتا ہے کہ داچھی گام نیشنل پارک میں تمام سیاحوں کیلئے داخلہ معمول کے طریقہ کار کے مطابق مکمل طور پر کھلا رہے گا۔ترجمان نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پارک کے حوالے سے3 جون کو کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ بیان میں عوام کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ رپورٹس پر توجہ نہ دیں اور نیشنل پارک کے دوروں کیلئے لاگو معیاری پروٹوکول پر عمل کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے دورے کے لیے معیاری طریقہ کار پر عمل کریں اور غیر تصدیق شدہ خبروں پر دھیان نہ دیں۔