غلام نبی رینہ
کنگن/غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی غیر مجاز نقل و حمل کے خلاف اپنی خصوصی کارروائی جاری رکھتے ہوئے، گاندربل پولیس نے مختلف علاقوں سے 05 ٹریکٹر اور 01 ٹپر ضبط کیے ہیں جو تھانہ گنڈ، تھانہ کنگن اور پولیس پوسٹ سونہ مرگ کی حدود میں غیر قانونی طور پر معمولی معدنیات کی نکاسی اور ترسیل میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق یہ گاڑیاں بغیر کسی منظور شدہ اجازت نامے کے معدنیات منتقل کر رہی تھیں، جس کے بعد متعلقہ پولیس ٹیموں نے جیالوجی اینڈ مائننگ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے موقع پر ہی انہیں ضبط کر لیا۔
غیر قانونی معدنیات کی نکاسی نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ماحول کو سنگین نقصان سے دوچار کرتی ہے۔ گاندربل پولیس نے ایسے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے اپنے عزم کو ایک بار پھر دوہرایا ہے۔عام لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی کان کنی اور معدنیات کی ترسیل سے گریز کریں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گاندربل میں غیر قانونی معدنیات کی کان کنی ، پولیس نے 6گاڑیاں ضبط کر لیں