عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ضلع کٹھوعہ کے بلاورعلاقے میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک تازہ تصادم شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق، ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔
اس دوران ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور محاصرے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اضافی نفری کو علاقے میں روانہ کیا گیا۔ رپورٹ فائل کیے جانے تک تصادم جاری تھا۔
کٹھوعہ کے بلاور میں تصادم، سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینوں کے مابین گولہ باری کا تبادلہ