عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں مبینہ طور پر ملی ٹینٹوں کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے الزام میں خاتون سمیت چار اوور گراؤنڈ ورکرز (او جی ڈبلیوز) کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق یہ گرفتاریاں بدھ کی رات سرینگر کے علاقے حضرت بل میں ایک ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئیں۔
گرفتار افراد کی شناخت ظہور احمد میر، بشیر احمد بٹ، غلام محمد بٹ اور شازیہ کے طور پر ہوئی ہے۔
افسر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک ہینڈ گرینیڈ، اے کے 47 کی 15 گولیاں، چار موبائل فون اور کچھ نقدی برآمد کی گئی۔
برآمدگی کے بعد ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرینگر میں خاتون سمیت چار او جی ڈبلیوز گرفتار