عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بدھ کی دوپہر سرینگر کے خیام علاقے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔حکام نےبتایا کہ آگ کم از کم تین سے چار رہائشی ڈھانچوں تک پھیل گئی ہے۔انہوں نے مزید کہافائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی ہیں جو کی تاحال جاری ہیں ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کا عمل جاری تھا اور نقصان کی صحیح نوعیت اور مقدار کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا تھا۔