عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز یونین ٹیریٹری کے بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے ’’شاندار‘‘اور ہمہ گیر قرار دیا، اور کہا کہ اس میں معاشرے کے تمام طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔جموں میں اسمبلی کمپلیکس کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بجٹ کو ’’بہترین‘‘قرار دیا اور کہا کہ یہ ہر ممکن طریقے سےعوام کے لیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تجاویز مختلف طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھتی نظر آتی ہیں اور امید ظاہر کی کہ اگر ان پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا گیا تو اس کے ثمرات عام لوگوں تک ضرور پہنچیں گے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کا مالی سال 2026-27 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا گیا، جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور فلاحی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
بجٹ ’شاندار اورہمہ گیر‘ ،ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے: فاروق عبداللہ