عظمیٰ ویب ڈیسک
کوٹرنکہ/کوٹرنکہ کی موڑہ پنچایت سے تعلق رکھنے والے دو گھروں کے آٹھ افراد نے گزشتہ دوپہر کے کھانے میں مبینہ طور پر کسی جنگلی سبزی کا استعمال کیا، جس کے بعد دیر شام سب کی طبیعت بگڑ گئی اور ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔اہل خانہ نے فوری طور پر تمام متاثرین کو علاج کے لیے سی ایچ سی کنڈی منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
حالت نازک ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کر دیا۔تاہم اس دوران 60 سالہ محمد حسین نامی ایک بزرگ کی موت واقع ہو گئی، جبکہ دیگر سات افراد زیرِ علاج ہیں۔
کوٹرنکہ میں جنگلی سبزی کھانے سے ایک بزرگ جاں بحق، 7افراد کی حالت تشویشناک