عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام /جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں پیر کے روز ایک 65 سالہ شخص گاڑی کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑی کی زد میں آگیا۔
انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی حالت میں اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متوفی کی شناخت عبدالاحد کھانڈے ولد عبدالخالق کھانڈے ساکن نیپورہ، قاضی گڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
قاضی گنڈ میں گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق