عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر کشمیر خطے کے تمام اسکول بدھ سے جمعہ تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے بتایا کہ عیدالاضحی کے پیش نظر اسکولوں میں تین روزہ تعطیلات رہیں گی۔
دریں اثنا، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے اپنے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ ’’عیدالاضحی کی تقریبات کے پیش نظر کشمیرصوبہ کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکول 29 مئی 2026 کو خصوصی تعطیل منائیں گے۔‘‘
ادھر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی عیدالاضحی کے موقع پر یوٹی ملازمین کے لیے ایک روزہ خصوصی ’کیجول لیو‘منظور کی ہے۔حکم نامے کے مطابق، یہ رخصت اُن ملازمین کے لیے دستیاب ہوگی جو عیدالاضحیٰ کی مذہبی تقریبات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔
عیدالاضحی: کشمیر میں اسکول جمعہ تک بند رہیں گے،29مئی کو خصوصی تعطیل کا اعلان