عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ کے علاقے بیجبہاڑہ کے پادشاہی باغ میں پیر کے روز دو نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔ایک سرکاری عہدیدار نےبتایا کہ دونوں نوجوان پادشاہی باغ، بیجبہارہ میں دریائے جہلم میں حادثاتی طور پر پھسل کر گرنے کے باعث ڈوب گئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تلاش و بچاؤ کارروائی شروع کر دی گئی، جبکہ دونوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ادھر، واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بیجبہاڑہ میں دریائے جہلم میں پھسل کر دو نوجوان غرقاب ، ریسکیو آپریشن جاری