عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے سانبہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن وجے پور کی ایک ٹیم نے رکھ بروٹین علاقے میں ایک خصوصی ناکے کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا جو موٹر سائیکل پر رکھ بروٹین سے قومی شاہراہ کی طرف جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 4.15 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت دیراج شرما ولد مول راج شرما ساکن جب اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ بر آمد شدہ ممنوعہ مواد اور موٹر سائیکل کو ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن وجے پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 136/2025 مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
سانبہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد: پولیس