عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ڈوڈہ میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثے میں 10 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا:’اس المناک وقت میں پوری قوم شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمیں اپنے بہادر فوجی جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 10 فوجی اہلکاروں کو فوری طور پر فضائی ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور انہوں نے سینئر حکام کو ہدایت دی ہے کہ زخمی اہلکاروں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کمی نہ رہنے دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ پورے جموں و کشمیر کے لیے ایک دل دہلانے والا سانحہ ہے۔
ڈوڈہ حادثہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا اظہارِ رنج، زخمی فوجیوں کے علاج کے لئے خصوصی ہدایات