عظمی ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے پیر کو یہاں اسمبلی کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو اگلے سال ماہ اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے میڈیا کو بتایا: ‘اس اسمبلی کمپلیکس کا کام پچھلے 8 برسوں کے دوران شروع نہیں ہوا، اب ہم نے اس کا تعمیراتی کام شروع کیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اس کام میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ اس کی تکمیل کو جلد سے جلد یقینی بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کمپلیکس کو جدید بنیادوں پر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ اس میں تمام سہولیات کو رکھا جاسکے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ اسمبلی کمپلیکس کو اگلے سال ماہ اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2028 کا بجٹ اجلاس اسی کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ کا اسمبلی کی نئی عمارت کے تعمیراتی کام کا معائنہ