عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال/رام بن ضلع میں جموںسری نگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں سی بی آئی کے 35 سالہ وکیل جاں بحق ہو گئے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں مبینہ طور پر بانہال کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی کو وکیل کی کار کو پیچھے سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مہلوک کی شناخت شیخ عادل نبی کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں حال ہی میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) میں بطور پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا تھا۔
حادثے میں عادل شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔رام بن کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون گپتا نے بتایا کہ عادل شیخ، جو بطور پبلک پراسیکیوٹر خدمات انجام دے رہے تھے اور تقریباً دو ماہ قبل سی بی آئی، چندی گڑھ میں تعینات ہوئے تھے، اس حادثے میں زخمی ہوئے۔ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے حادثے میں ملوث مہندرا اسکارپیو کے ڈرائیور محمد شفیع کو گرفتار کر لیا ہے اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے۔
بانہال سی بی آئی کے وکیل کی موت: اسکارپیو ڈرائیور گرفتار، گاڑی ضبط