عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر /سائبر پولیس نے سری نگر کے راجباغ علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی انجام دی، جس کے دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ موقع سے دفتری نوعیت کے دستاویزات اور الیکٹرانک آلات برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق سائبر پولیس اسٹیشن سری نگر میں درج ایف آئی آر نمبر 20/2025 کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66(ڈی) اور بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 112 کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت ظفر احمد میر ساکن آرم واری، راجباغ، سری نگر اور سودِیپ ساکن نیپال، جو اس وقت حال راجباغ ، کے طور پر ہوئی ہے۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سائبر پولیس کا راجباغ میں چھاپہ، دو افرادکو حراست میں لیا