عشرت حسین بٹ
پونچھ/ضلع پونچھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان کی اپنی ہی بندوق سے اچانک گولی چلنے کے باعث موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متوفی جوان کی شناخت سی ٹی/جی ڈی عبدالغنی ولد بشیر احمد، ساکن چکدیال سانبہ کے طور پر کی گئی ہے، جو 38 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ وابستہ تھا اور پونچھ شہر میں تعینات تھا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوان کی سروس رائفل سے اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔
پولیس تھانہ پونچھ میں اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پونچھ میں سی آر پی ایف جوان اپنی ہی بندوق سے گولی چلنے کےباعث جاں بحق