عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ/جنوبی ضلع اننت ناگ کے علاقے بیجبہاڑہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کانسٹیبل ڈرائیور نے مبینہ طور پر منگل کی علی الصبح خودکشی کر لی۔
ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق متوفی کی شناخت اجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو 96 بٹالین سی آر پی ایف کی ڈی کمپنی میں تعینات تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بیجبہاڑہ میں سی آر پی ایف جوان کی مبینہ خودکشی