عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی شوپیان کے زینہ پورہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف کیمپ میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) بے ہوش ہو کر جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ اے ایس آئی زینہ پورہ کے ہارٹیکلچر کیمپ میں تعینات تھا اور اچانک کیمپ کے اندر گر کر بے ہوش ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) زینہ پورہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت ضلع کٹھوعہ کے راجباغ علاقے کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔