عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ آج امت شاہ سے ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے ٹرانزیکشن آف بزنس رولز، ریزرویشن اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ کے سامنے بزنس رولز، ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری اور ریزرویشن سے متعلق معاملات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا، “اگر ایک ہی ملاقات میں ریاستی درجے کی بحالی ممکن ہوتی تو یہ کام بہت پہلے ہو چکا ہوتا۔ یہ ایک مسلسل عمل ہے، تاہم جب بھی میری ان سے ملاقات ہوتی ہے، میں ریاستی درجے کا مطالبہ ضرور اٹھاتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی کئی اہم مسائل ہیں، جن میں بزنس رولز، ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری اور ریزرویشن کا مسئلہ شامل ہے، جسے لیفٹیننٹ گورنر نے نئی دہلی بھیج دیا ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ان تمام معاملات پر وزیر داخلہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرنا بہتر ہوگا اور آج کی ملاقات میں وہ ان امور سمیت دیگر معاملات پر بھی بات کریں گے۔
عمر عبداللہ آج امت شاہ سے ملاقات کریں گے، بزنس رولز اور ریزرویشن پر ہوگی بات