عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈی ٹی ایچ چینل جے کے ای پاٹھ شالہ کا باقاعدہ آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے جموں وکشمیر بھر کے بالخصوص دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے طلبا کی معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنا جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جے کے ای پاٹھ شالہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے تعلیمی نطام کو مضبوط بنانے کا موثر ذریعہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ایسے علاقوں کے طلبا کو بھی تعلیمی سہولیات دستیاب ہوں گی جہاں رسائی محدود ہے۔اس افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم سکینہ یتو اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم بھی موجود تھے۔
عمر عبداللہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈی ٹی ایچ چینل جے کے ای پاٹھ شالہ کا آغاز کیا