عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ/شمالی ضلع بانڈی پورہ میں 62ویں بٹالین کے کیمپ کی ایک بیرک میں گزشتہ رات اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ بانڈی پورہ کے مادَر علاقے میں پیش آیا، جہاں آگ نے بیرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پوری عمارت جل کر خاکستر ہو گئی۔ بیرک کے اندر موجود کانسٹیبل کو بچایا نہ جا سکا اور وہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
بعد ازاں لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا، جس کے بعد اسے آبائی وطن روانہ کیا جائے گا۔
جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت رمیش کمار، ساکن جالندھر، پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
بانڈی پورہ میں بی ایس ایف بیرک میں آتشزدگی، اہلکار جاں بحق