فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے مرگنڈ پٹن علاقے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق 16 اور 17 فروری کی درمیانی شب پولیس پوسٹ میرگنڈ کی ایک پولیس پارٹی معمول کی گشت پر تھی، جس دوران انہوں نے کنسوتھ کالونی سے یخمن پورہ کی جانب جاتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو دیکھا۔ پولیس کی موجودگی کا احساس ہوتے ہی مذکورہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس پارٹی نے حکمتِ عملی سے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔گرفتار شدگان کی شناخت عمران حسین ملا ولد غلام محمد ملا، ساکن یخمن پورہ، تنویر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ، ساکن یخمن پورہ اور محمد سلیم بٹ ولد علی محمد بٹ، ساکن یخمن پورہ کی طو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ برآمد کیا گیا۔ عمران حسین ملا کے قبضے سے 29 گرام براؤن شوگر جیسا مادہ، تقریباً 6.5 گرام وزن کے 15 فوائل پیکٹس اور ایک ڈیجیٹل وزن کرنے والی مشین برآمد ہوئی۔ تنویر احمد بٹ کے قبضے سے 13 گرام براؤن شوگر جیسا مادہ اور تقریباً 7.5 گرام وزن کے 17 فوائل پیکٹس برآمد ہوئے، جبکہ محمد سلیم بٹ کے قبضے سے 19 گرام براؤن شوگر جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21-29 کے تحت ایف آئی آر نمبر 23/2026 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پٹن میں براؤن شوگر برآمد،3 افراد گرفتار، مقدمہ درج: پولیس