غلام نبی رینہ
کنگن/بالتل میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بیکن) کے ایک مزدور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق 40 سالہ محمد اقبال وانی ولد غلام محمد وانی ساکن چھترگل کنگن، جو بیکن میں بطور مزدور کام کر رہا تھا، کو سنیچر کی شام اچانک سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
موقع پر موجود دیگر مزدوروں نے فوری طور پر اسے علاج و معالجہ کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر سونمرگ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔
بالتل میں بیکن مزدور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق