عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے سیموہ میں ایک افسوسناک حادثے میں 11 سالہ لڑکا ٹریکٹر الٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق کمسن لڑکا ایک اسکول کے قریب ڈھلان پر کھڑے ٹریکٹر پر بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران اُس نے ٹریکٹر کو اسٹارٹ یا حرکت دینے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر بے قابو ہوکر الٹ گیا۔
حادثے میں لڑکا شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت سلیم احمد گنائی ولد عبدالسلام گنائی ساکن سائموہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
سائموہ ترال میں ٹریکٹر الٹنے سے کمسن لڑکا جاں بحق