فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں بدھ کی صبح پچیس سالہ نوجوان رئیس احمد میر ولد بشیر احمد میر ساکنہ دلنہ کی نعش تانترے پورہ مسجد ابراہیم کے نزدیکبرآمد ہوئی ۔
یہ خبر پھلتے ہی پورے علاقہ میں صفِ ماتم بچھ گی ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان دلنہ میں ہی ایک ہول سیل دکان چلا رہے تھے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
دلنہ بارہمولہ میں 25 سالہ نوجوان کی نعش برآمد،علاقے میں صف ماتم، تحقیقات شروع