اشتیاق ملک
ڈوڈہ/بھدرواہ چمبہ سڑک پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق و 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں. پولیس ذرائع کے مطابق کشتواڑ سے چمبہ کی طرف جارہی ہماچل نمبر کی ایک ماروتی گاڑی جمعہ کی صبح بھدرواہ چمبہ سڑک پر تھنالہ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں ـ
اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بھدرواہ منتقل کیا ہےـ ان سب کا تعلق ہماچل کے ضلع چمبہ سے بتایا جارہا ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہےـ
بھدرواہ چمبہ سڑک حادثہ، ایک ازجان، تین زخمی