عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/بارہمولہ پولیس نے پیر کے روز ایک حفاظتی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور سیکورٹی سے متعلق کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ٹنگمرگ کے جنگلاتی علاقوں میں ٹریکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
حکام کے مطابق یہ پابندیاں 21 دسمبر کو دانواس جنگلاتی علاقے میں پیش آئے ایک غیر مجاز ٹریکنگ واقعے کے بعد نافذ کی گئی ہیں۔نئے قواعد کے تحت مقامی باشندوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ بالائی جنگلاتی علاقوں میں داخل ہونے سے قبل متعلقہ مقامی حکام سے اجازت حاصل کریں اور مقامی پولیس یا انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دیں۔
ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر مقامی سیاحوں کو ہر صورت میں بالائی جنگلاتی علاقوں میں داخلے کی سختی سے ممانعت ہوگی۔بارہمولہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر مکمل تعاون کریں۔
بارہمولہ پولیس کی حفاظتی ایڈوائزری، ٹنگمرگ کے جنگلاتی علاقوں میں ٹریکنگ پر پابندی