عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ /ڈوڈہ میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے اُس وقت عوامی غصہ اُمڈ آیا جب ایک اُس نے سرعام ایک موٹر سائیکل سوار کے گال پر طمانچہ رسید کیا ۔ا،س معاملےکی ویڈل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد عوام نے پولیسکے اِس روئے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا، عوامی غم و غصے کے پیش نظر پولیس نےہفتے کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔پولیس کے مطابق 3 دسمبر کو انذرمجید ملک نامی شہری نے ڈوڈہ پولیس پوسٹ میں تحریری شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ اے ایس آئی غلام علی، نے انہیں غلط طریقے سے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
شکایت موصول ہوتے ہی متعلقہ دفعات کے تحت ڈوڈہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ کسی بھی بدسلوکی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔‘‘
موٹرسائیکل سوار کو تھپڑمارنے کا معاملہ :ڈوڈہ میں اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج