عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/آشا ورکروں نے جمعرات کو یہاں جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی ورکروں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہی تھیں۔اس موقع پر ایک احتجاجی ورکر نے میڈیا کو بتایا ہم مختلف بیماریوں سے لوگوں کو بچاتے ہیں، لیکن سرکار کے پاس ہمارے لئے صرف ماہانہ دو ہزار روپیے ہیں جس سے ہم اپنے بچوں کا اسکول فیس بھی ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاہم سال 2005 سے اسی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں، ہم کئی بار اپنی فریاد لے کر حکام کے پاس گئے لیکن سرکار کے پاس اپنی تنخواہ بڑھانے کے لئے پیسے ہیں لیکن ہمارے لئے نہیں ہے۔ایک اور احتجاجی ورکر نے بتایاباہر کی ریاستوں میں آشا ورکروں کو 4 سے 5 ہزار روپیے دئے جاتے ہیں لیکن یہاں کی حکومت کو ہمارے لئے ماہانہ تین ہزار روپیے بھی نہیں ہیں۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیاہمیں ورکروں کا درجہ دیا جائے، منیمم ویجز ایکٹ میں لایا جائے، کیونکہ ہم حکومت کے تمام کام خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔
آشا ورکروں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج