عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/فوج کے سربراہ جنرل اوپندرا دیودی نے یہاں آگے کے علاقوں کے دورے کے دوران انسداد ملی ٹینسی کی جاری کارروائیوں اور موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس دوران انہیں انسداد ملی ٹینسی کی جاری کارروائیوں، سیکورٹی گرڈ کی موثریت اور مسلسل چوکسی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔یہ جانکاری فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن (اے ڈی جی پی آئی) نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے پوسٹ میں کہاچیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل اوپندرا دیودی نے وائٹ نائٹ کور کے زیر انتظام کائونٹر انسر جنسی فورس (آر) کا دورہ کیا تاکہ موجودہ سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے اور اس دوران انہیں انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں، سیکیورٹی گرڈ کی موثریت اور مسلسل چوکسی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔
پوسٹ میں کہا گیاتبادلہ خیال میں بین ادارہ جاتی ہم آہنگی اور آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر بھی توجہ دی گئی۔انہوں نے کہا فوجی سربراہ نے تمام رینکس کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی فرض سے مضبوط وابستگی کی سراہنا کی۔پوسٹ کے مطابقانہوں نے مشکل آپریشنل حالات میں اعلیٰ سطحی تیاری بر قرار رکھنے کے لئے جوانوں کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور اس ملاقات نے ہندوستانی فوج کی چوکسی، تیاری اور آپریشنل برتری کے عزم کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔
فوجی سربراہ نے انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا لیا جائزہ