عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل اوپیندر دویدی آج جموں کا دورہ کریں گے اور مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
فوجی سربراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور اندرونی علاقوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
آرمی چیف جموں و کشمیر پولیس اور دیگر فورسز اور پولیس ہیڈکوارٹر جموں کے ساتھ ایک مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
حکام نے بتایا کہ آرمی چیف کا دورہ جموں خطے میں حالیہ ملی ٹینٹ کے واقعات اور غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی دراندازی پر توجہ مرکوز کرے گا۔
ایجنڈے سے واقف ذرائع نے کہا، “میٹنگ کے دوران موضوع آپریشنل خامیوں، دراندازی کے مسائل، ملی ٹینٹوں کے خلاف کاروائیوں میں شدت اور دیگر متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا”۔
گزشتہ چند دنوں کے دوران کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں فوج کو نقصان پہنچا ہے اور فورسز نے اندرونی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا ہے۔