عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے پیر کے روز کہا کہ سری نگر میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کو پُرامن اور خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے گرگ نے کہا کہ بچے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کے لیے پُرجوش ہیں اور بخشی اسٹیڈیم میں ریہرسل کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی تقریب کے موقع پر سری نگر بھر میں سرکاری عمارتوں کو روشن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ ہمارے لیے ایک نہایت اہم تہوار ہے۔ تمام محکمے اپنی اپنی سطح اور دفاتر میں اس کی تقریبات کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔
انشول گرگ نے مزید کہا کہ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت سری نگر میں نمایاں شہری تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے، جبکہ یومِ جمہوریہ سے قبل بڑے انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کے متعدد منصوبے تکمیل کے قریب ہیں ـ
یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے لیے تمام انتظامات مکمل: انشول گرگ